ETV Bharat / briefs

بی جے پی امیدوار کی ٹی ایم سی کارکنان کو دھمکی - دھمکی

مغربی بنگال کی گھاٹل پارلیمانی حلقہ سے عام انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پراپنی قسمت آزما رہیں سابق آئی پی ایس افسر بھارتی گھوش نے ترنمول کانگریس کے کارکنان کودھمکی دیتے ہوئے مبینہ طور پر کہا،'اگر ووٹرس کو دھمکی دی گئی تو انہیں گھر سے کھینچ کر باہر نکالا جائے گا اور کتوں کی طرح پیٹا جائے گا۔'

علامتی تصویر
author img

By

Published : May 5, 2019, 1:21 PM IST

ملک میں عام انتخابات کی سرگرمیاں زوروں پر ہیں اور سیاسی رہنماؤں کی تلخ بیان بازیوں کا سلسلہ بھی زور وشور جاری ہے۔ انہوں نے اس کے لیے اتر پردیش سے ایک ہزار نوجوانوں کو بلانے کی بھی بات کہی ہے۔

ان کے اس بیان کے بعد ٹی ایم سی جنرل سکریٹری پارتھا چٹر جی نے کہا 'کیا الیکشن کمیشن کی آنکھیں بند ہیں؟بھارتی گھوش لوگوں کو دھمکی دے رہی ہیں اور انہیں مارنے کی بات کر رہی ہیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی گھوش اترپردیش سے غنڈے لانے کی بات کر رہی ہیں، کیا اس طرح کی باتیں ایک پارلیمانی امیدوار کو زیب دیتی ہیں؟ جبکہ وہ ایک سابق آئی پی ایس افسر ہیں۔
وہیں بی جے پی کے ریاستی سیکریٹری نے ساینتن باسو نے کہا،' اس کی شروعات ٹی ایم سی کی جانب سے کی گئی تھی۔ انہیں پہلے اس طرح کی زبان کا استعمال بند کرنا چاہیئے۔ میں نے گھوش کا بیان نہیں سنا، لیکن گنڈوں سے بات کرنے کے لیے گنڈوں جیسے ہی زبان کا استعمال کرنا پڑے گا۔

پارتھا چٹرجی نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن سے اس کی شکایت کریں گے۔

غورطلب ہے کہ بھارتی گھوش کا یہ بیان گھاٹل پارلیمانی حلقہ میں انتخابی مہم کے دوران آیا۔

گھوش نے حال ہی میں پولیس سروس سے استعفیٰ دے کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

Intro:Body:

salman

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.