سنیچر کے روز سناتن دھرم سبھا کے بینر تلے نکالے گئے احتجاجی جلوس میں شامل شر پسند عناصر نے منی سکٹریٹ میں توڑ پھوڑ میں ملوث ہونے کے الزام میں دو لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔
ان نوجوانوں کی گرفتاری کی خبر سنتے ہی سابق ایم ایل اے کشتواڑ سونیل کمار شرما اور ان کے ہمراہ سناتن دھرم سبھا ضلع صدر ہنسراج بھوتیال و ضلع صدر بی جے پی پردیپ پریہار اور دیگر رہنماؤں نے پولیس تھانہ کشتواڑ میں گرفتاری دی۔
گرفتاری کے دوران سونیل کمار شرما نے کہا کہ کشتواڑ پولیس و ڈی سی کشتواڑ ماحول خراب کرنا چاہتے ہے اور نوجوانوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے جو کہ سراسر غلط ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشتواڑ میں ہندو لیڈروں کو چن چن کر مارا جا رہا ہے ۔ سکیورٹی فورسز عسکریت پسندی کو ختم کرنے یا پھر روکنے میں ناکامیاب ہوتے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ہم لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس سلسلے میں کشتواڑ پولیس نے دس گھنٹے بھاجپا لیڈروں کو تھانہ پولیس کشتواڑ میں رکھا۔