ریاستی اسمبلی کے جلاس میں حریف کے سوالوں پر وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ بھاٹ پاڑہ میں فرقہ وارانہ تشد د اوربدامنی کے لیے بی جے پی اور آ ر ایس ایس ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے بھاٹ پاڑہ کے لوگوں کو مخاطب کر تے ہوئے کہاکہ آپ لوگ بی جے پی کو ووٹ دینے کا انجام خود دکھے۔آپ لوگوں نے بی جے پی کوووٹ دے کر فرقہ واریت کو دعوت دی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ بی جے پی کو ووٹ دینے سے پہلے دس بار سوچیں۔
انہوں نے ریاست میں پارلیمانی انتخابات کے بعد ہونے والے پرُ تشدد واقعات کے لئے بی جے پی کو ذمہ دار قرار دیا۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا کہ اس دوران بی جے پی کے دو حامی مارے گئے جبکہ ترنمول کانگریس کے آٹھ لوگوں کا قتل ہوا۔ایسا کیا ہو گیا جس کے لئے تشددپر اتر آئے۔ 2011 میں ترنمول کانگریس کی حکومت بننے پر کسی طرح کی بدلے کی کارروائی نہیں ہوئی