پولیس ذرائع نےآج بتایا کہ چوروں نے کل دیر شب شمس پورا گاؤں کے سات گھروں پر دھاوا بولا۔ اس کے بعد چوروں نے نقدی ، زیورات سمیت سات لاکھ روپے کی مالیت کی چوری کرکے فرار ہوگئے۔
چوری کے وقت گھر کے تمام افراد گہری نیند میں سو رہے تھے۔ صبح ہونے پر انہوں نے پولیس کے اس حادثہ کی اطلاع دی۔
پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔