ETV Bharat / briefs

پولیس کے ساتھ جھڑپ میں ایک نکسلی ہلاک - ہلاک

بہار کے ضلع گیا کے لٹوا تھانہ علاقہ کے لٹوا جنگل میں صبح پولیس اور نکسلیوں کے درمیان جھڑپ میں ایک نکسلی مارا گیا۔

بہار میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں ایک نکسلی ہلاک
author img

By

Published : May 18, 2019, 12:54 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ گیا اور اورنگ آباد ضلع کی سرحد پر واقع لٹوا جنگل میں مذکورہ کالعدم تنظیم کے بڑی تعداد میں نکسلی جمع ہوئے ہیں۔ اسی بنیاد پر سینٹرل ریزرو پولیس کوبرا بٹالین 205 کے جوانوں نے جب نکسلیوں کو پکڑنے کے لئے جنگلی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا، تب ہی نوگاگڑھ گاؤں کے نزدیک جنگل میں نکسلیوں کی نظر جوانوں پر پڑی۔
ذرائع نے بتایا کہ جوانوں کو دیکھتے ہی نکسلیوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ کوبرا جوانوں نے بھی فوری طور پر محاذ سنبھالا اور نکسلیوں پر جوابی کارروائی کی جس میں ایک نکسلی مارا گیا۔
پولیس کی بڑی کارروائی کو دیکھتے ہوئے دیگر نکسلی جنگل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ ہلاک شدہ نکسلی کے قبضے سے ایک ہتھیار بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ہلاک شدہ نکسلی کی فوری شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
دریں اثناگیا کے پولس سپرنٹنڈنٹ ارون کمار سنگھ نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوبرا بٹالین اور نکسلیوں کے درمیان ہوئی جھڑپ کے دوران ایک نکسلی مارا گیا ہے۔ ہلاک شدہ نکسلی کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگلی علاقے میں اضافی پولیس فورس کو بھیج کر نکسلیوں کے خلاف تلاش مہم تیز کر دی گئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.