ETV Bharat / briefs

بہار:لو کے قہر سے ہلاکتوں میں اضافہ - 50 افراد کی موت

بہار میں لو کا قہر جاری ہے۔ آئے دن مختلف اضلاع میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ریاست میں اب تک تقریبا 50 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ جس کے سبب ریاست بھر میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

بہار:لو کے قہر سے ہلاکتوں میں اضافہ
author img

By

Published : Jun 16, 2019, 2:27 PM IST

بہار:لو کے قہر سے ہلاکتوں میں اضافہ

بہار میں لو کا قہر جاری ہے۔ آئے دن مختلف اضلاع میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ریاست میں اب تک تقریبا 50 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ جس کے سبب ریاست بھر میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

ایک ایسے وقت جب لوگ دماغی بخار سے بڑی تعداد میں متاثر ہورہے ہیں ایسے میں گرمیوں میں شدید اضافے پر تشویش ظاہر کی جارہی ہے۔

بہار:لو کے قہر سے ہلاکتوں میں اضافہ
بہار:لو کے قہر سے ہلاکتوں میں اضافہ

گیا سے 25 لوگوں کے مرنے کی خبر آرہی ہیں جبکہ متعدد افراد کو گیا کے انو گرہ ناراین مگدھ میڈیکل کالج و اسپتال میں تشویشناک حالت میں داخل کرایا گیا ہے۔

دوسری جانب، بہار کے ضلع اورنگ آباد سے 33 لوگوں کے مرنے کی خبر ہے۔ نوادا ضلع میں بھی مرنے والوں کی تعداد 5 بتائی جا رہی ہے، جبکہ 7 افراد کو ان کی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے پٹنہ منتقل کیا گیا ہے۔

کئی اضلاع میں لوگوں کو یہ مشورہ دیا گیا کہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں، لو سے بچاؤ کے لیے کئی سرکاری اسپتالوں میں کولرز بھی لگائے گئے ہیں، ساتھ ہی ساتھ سرکاری ڈاکٹرز کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.