بہار اسمبلی کا مانسون اجلاس آج سے شروع ہوگیا ہے لیکن آر جے ڈی رہنما و اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کہاں ہے اس کا ابھی تک کسی کو پتہ نہیں، اس معاملے میں ان کے گھروالے بھی کچھ نہیں کہہ رہے ہیں۔
جب ایک صحافی نے رابڑی دیوی سے یہ سوال پوچھا کیا کہ تیجسوی یادو کہاں ہیں تو وہ بھڑک گئیں اور صحافیوں کو کہا کہ' آپ کے گھر میں ہیں'۔
واضح رہے کہ بہار میں آج سے شروع ہوا مانسون اجلاس 26 جولائی تک جاری رہے گا جس میں تیجسوی یادو کے بھی شرکت کرنے کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، لیکن اس بات کا پتہ کسی کو بھی نہیں ہے کہ وہ ابھی کہاں ہیں۔
مانسون اجلاس میں میں شرکت کرنے پہنچی آر جے ڈی رہنما رابڑی دیوی کو میڈیا نے گھیر کر یہ سوال پوچھا تھا۔
اس اجلاس میں کئی اہم بیٹھک ہوں گی اور بجٹ کے بارے میں بھی بات کی جائے گی لیکن اس موقع پر اہم کردار ادا کرنے والے اپوزیشن رہنما اب تک لاپتہ ہیں۔