کچھ وقفے کے بعد پہلے چھوٹے چھوٹے مقدار پتھر کی زبردست بارش ہوئی، اس کے بعد تیز آندھی کے ساتھ بارش شروع ہو گئی، اس بارش سے جہاں گرمی کی شدت میں کمی ہوگئیکو روزہ داروں نے رحمت کی بارش کہا اور بولے ہم لوگ کافی دنوں سے چلچلاتی دھوپ اور گرمی سے پریشان تھے، بارش کے لئے دعاؤں کا بھی خصوصی اہتمام ہو رہا تھا۔
بارش کے وقت ارریہ کا درجہ حرارت 23 اشاریہ رہا جبکہ کل 35 اشاریہ تھا، واضح رہے کہ ارریہ سمیت پورا بہار گرمی میں جھلس رہا تھا، صبح دس بجے کے بعد لوگوں کا گھروں سے نکلنا مشکل ہو رہا تھا، بالخصوص روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
بچوں کے اسکولوں کو ضلع کلکٹر کی ہدایت پر کچھ دنوں کے لئے بند کر دیا گیا تھا، مگر آج اچانک سے ہوئی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور لوگوں نے راحت کی سانس لی۔