پولیس نے کاروائی کے دوران چوری ہوئے سونے چاندی کے زیورات موٹر سائیکل سمیت دیگر قیمتی سامان برآمد کیے تھے۔ بھیونڈی کے ڈپٹی پولیس کمشنر انکت گوئل نے اصلی مالکان کی شناخت کرکے ان کا قیمتی سازو سامان ان کے حوالے کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر انکت گوئل نے بتایا کہ پولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے ہے۔ شہریوں کے چوری ہوئے مال کو برآمد کرکے اسے لوٹانا پولیس کا فرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پولیس کے تئیں اپنی غلط فہمیوں کو دور کرکے اپنی شکایت درج کرانا چاہئے۔ چوری ہوا 50 فیصد مال برآمد کرکے اسے شہریوں کو لوٹاتے وقت پولیس کو خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
بھیونڈی کے نارپولی، شانتی نگر، بھیونڈی شہر پولیس اسٹیشن، بھوئيواڑہ، نظامپورہ اور كونگاوں پولیس تھانوں کے علاقے میں سینکڑوں نقب زنی، چین اسنیچنگ، گاڑیوں اور موبائل وغیرہ چوری کے درج واقعات کی تحقیقات کرتے ہوئے پولیس نے تقریباً 60 لوگوں کا مال برآمد کرنے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد پولیس نے مسروقہ ضبط شدہ مال ان کے مالکان کو واپس لوٹا دیا ہے۔
پولیس نے 20 موٹر سائیکل ، 4 کاریں ، 23 موبائل فون اور آٹھ سونے چاندی کے زیورات کے علاوہ تقریباً 22 لاکھ روپے کا مال واپس کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔