ETV Bharat / briefs

مغربی بنگال: سماجی کارکن کے خلاف مقدمہ درج - کارکن مدھو پرنیما کیشوار

کولکاتا پولیس نے ایک سماجی کارکن کے خلاف سوشل میڈیا پر فرضی ویڈیو اور خبر شئیر کرنے پر شکایت درج کر لی ہے۔

مغربی بنگال: سماجی کارکن کے خلاف مقدمہ درج

author img

By

Published : Nov 10, 2020, 11:52 AM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں پولیس نے ایک سماجی کارکن کو بنگلہ دیش کی ویڈو کو کولکاتا کی بتا کر سوشل میڈیا پر شئیر کرنے کا قصوروار پایا.

کولکاتا پولیس کی انفورمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے کارروائی کرتے ہوئے کارکن مدھو پرنیما کیشوار کے خلاف شکایت درج کر لی.

کولکاتا پولیس کا کہنا ہے کہ سماجی کارکن مدھو ہرنیما کیشوار کے خلاف آئی ٹی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے.

انہوں نے کہا کہ ان پر بنگلہ دیش کی ایک ویڈو کو کولکاتا میں اسلامک ریلی بتاکر سوشل میڈیا پر شئیر کی تھی.

کولکاتا پولیس کے مطابق ویڈیو میں بنگلہ دیش کے گانا سنائی دے رہا ہے. اس کے باوجود سماجی کارکن نے ویڈو کو کولکاتا میں اسلامک ریلی بتا کر کیپشن کے ساتھ شئیر کیا.

انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنگین جرم ہے. ان کے خلاف شکایت درج کرکے مستقبل میں اس طرح کی حرکت کرنے والوں کو انتباہ کیا گیا ہے.

کولکاتا پولیس کے مطابق پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ اس ویڈیو کو کتنے لوگوں تک پہنچایا گیا.

دوسری طرف سماجی کانکن نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی.

ان کا کہنا ہے کہ' میرے ایک دوست نے اس ویڈیو کو بھیجا تھا . میں نے اس ویڈیو کو بغیر سوچے سمجھے اسے دوسرے لوگوں تک پہنچایا اس کے لئے معافی مانگتی ہوں.'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.