ETV Bharat / briefs

فرہاد حکیم کو الیکشن کمیشن نے طلب کیا

author img

By

Published : Nov 4, 2020, 7:53 PM IST

فرہاد حکیم نے کولکاتا کارپوریشن کے ناظم کے طور گزشتہ 8 مئی کو ایڈمینسٹریٹر کے طور پر عہدہ سنبھالا تھا جس کے متعلق کمیشن نے پوچھا ہے کہ کیا یہ آفس آف پرافٹ کا معاملہ ہے؟

فرہاد حکیم کو الیکشن کمیشن نے طلب کیا
فرہاد حکیم کو الیکشن کمیشن نے طلب کیا

ریاستی الیکش کمیشن نے کولکاتا کارپوریشن کے ناظم اور ریاستی وزیر فرہاد حکیم کو آئندہ 17 نومبر کو ریاستی الیکش کمیشن کے دفتر میں حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔لیکن اس سلسلے میں فرہاد حکیم کی جانب سے الیکشن کمیشن کو کوئی جواب نہیں ملا ہے۔

فرہاد حکیم نے کولکاتا کارپوریشن کے ناظم کے طور گزشتہ 8 مئی کو ایڈمینسٹریٹر کے طور عہدہ سنبھالا تھا جس کے متعلق کمیشن نے پوچھا ہے کہ کیا یہ آفس آف پرافٹ کا معاملہ ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ریاستی وزیر و کولکاتا کارپوریشن کے موجودہ ایڈمنسٹریٹر فرہاد حکیم کو آئندہ 17 نومبر کو کمیشن کے سامنے حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔اس کے علاوہ آئندہ 10 نومبر کو اس سلسلے میں فرہاد حکیم کو متعلقہ دستاویزات کے ساتھ حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

کمیشن کا دعوی ہے کہ اس سلسلے میں ابھی تک فرہاد حکیم کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔کمیشن کے مطابق فرہاد حکیم کو ٹیلیفون کے علاوہ موبائل پر تحریری پیغام بھی بھیجا گیا ہے۔لیکن ابھی تک کمیشن کو کوئی جواب نہیں ملا ہے۔

کمیشن کے ذرائع کے مطابق وقت پر جواب نہ ملنے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔کلکتہ پورٹ اسمبلی سے رکن فرہاد حکیم گزشتہ 8 مئی کو کولکاتا کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر بنائے گئے تھے۔اس عہدے کو الیکشن کمیشن نے آفس آف پرافٹ کے طور پر دیکھ رہی ہے۔کمیشن نے سوال کیا ہے کہ کارپوریشن کے ایڈمنسٹریشن بورڈ کے چئیرمین بننے پر ان کی اسمبلی کی رکنیت کیوں نہ خارج کیا جائے؟.

اس سلسلے میں گزشتہ یکم جولائی کو کمیشن نے ریاستی حکومت سے جواب طلب کیا تھا۔ریاستی حکومت نے اس کا جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر کوئی تنخواہ یا وظیفہ نہیں لیتے ہیں یہاں تک فون کا بل بھی نہیں لیتے ہیں۔

رکن اسمبلی کے طور پر ملی ہوئی گاڑی کا ہی استعمال کرتے ہیں۔لیکن اس جواب پر کمیشن نے عدم اطمنان کا اظہار کیا تھا۔اس کے بعد کمیشن نے پھر سوال پوچھا تھا کہ فرہاد حکیم کو کولکاتا کارپوریشن کے ایڈمینسٹریشن بورڈ کے چیئرمین بننے کی اشتہار کب جاری کیا گیا تھا۔

کولکاتا کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ کیا ریاستی حکومت کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔تقرری نامہ اور اس کے طریقے کار کی بھی جانکاری مانگی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.