ETV Bharat / briefs

'وزیر اعلی دارجلنگ کو آگ میں جھونک چکی ہیں'

بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے کہا کہ وزیر اعلی ممتابنرجی دارجلنگ میں تشدد کو ہوا دے رہیں ہیں.

author img

By

Published : Nov 2, 2020, 7:49 PM IST

' وزیراعلی دارجلنگ کو آگ میں جھونک چکی ہیں'

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے پانچ مہینہ قبل سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہے.

ہگلی ضلع سے بی جے پی کی رکن پارلیمان لاکٹ چٹرجی نے حکمراں جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے.

انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام اضلاع میں بی جے پی کے حامیوں کو ہدف بنایا جا رہا ہے. اس سے حامیوں میں دہشت کا ماحول ہے.

بی جے پی کی رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے سیاسی مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے ویمل گورنگ کو دارجلنگ میں دوبارہ آنے کی اجازت دی ہے.

انہوں نے کہا کہ وزیر ممتا بنرجی پہاڑ دارجلنگ کو سیاست کی آگ میں جھونک چکی ہیں. یہاں ویمل گورنگ کی واپسی کے خلاف آواز بلند ہونے لگی ہے.

واضح رہے کہ گورکھا جن مکتی مورچہ کے رہنما ویمل گورنگ کی تین برسوں کے بعد دارجلنگ واپسی کے بعد مغربی بنگال میں سیاست تیز ہو گئی ہے.

دارجلنگ میں بھی ان کی واپسی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.