واضح رہے کہ ضلع کشتواڑ میں گزشتہ روز نامعلوم افراد نے راشٹر سنگھ سیوک کے ایک رہنما کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔
اسی اثنا میں اودھم پور بار ایسوسی ایشن نےاپنا کام بند رکھا۔
بار ایسوسی ایشن کے صدر جے دیو سنگھ سلاتھیا نے کہا کہ آر ایس ایس کے رہنما چندر کانت کو نامعلوم افراد نے جان سے مار دیا تھا اسی کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت سے مانگ کرتے ہیں کہ ملک کے غداروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے بار ایسوسی ایشن ہلاک ہوئے افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے غم میں شریک ہیں۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس حادثے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسی واردات نہ ہو۔