ETV Bharat / briefs

بانڈی پورہ: دو منشیات فروش گرفتار - اردو نیوز جموں وکشمیر

لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں اور منشیات کی لعنت کے خاتمے میں پولیس کی مدد کریں۔

بانڈی پورہ پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا

author img

By

Published : May 16, 2021, 6:39 AM IST

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ پولیس بازی پورہ اجس سمبل میں منشیات کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں، جس میں 02 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے چرس برآمد کی۔ایک مخصوص معلومات پر عمل کرتے ہوئے، ایس ڈی پی او سمبل سریندر موہن اور ڈی او پی / پی اجس قیصر بشیر کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے بازی پورہ اجس میں ایک ناکے کی چیکنگ کے دوران مکئی کے پتوں میں چھپی ہوئی بڑی مقدار میں چرس سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کی شناخت مبشر احمد لون ولد غلام رسول لون ساکنہ لون محلہ اجس اور شوکت احمد شیخ ولد غلام محمد شیخ ساکنہ راتھر محلہ اجس کے بطور ہوئی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان علاقے کے نوجوانوں کو انتہائی نرخوں پر منشیات بیچ رہے تھے اور انہیں منشیات کا عادی بنا رہے تھے۔ اسی طرح این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 60/2021 پولیس اسٹیشن سمبل میں درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں اور منشیات کے لعنت کے خاتمے میں پولیس کی مدد کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.