جبکہ ٹویٹر پر 29 لاکھ ٹویٹس کے ساتھ یہ سب سے زیادہ ٹویٹ کرنے والا ون ڈے بن گیا ہے۔
بھارت اور پاکستان کے درمیان مقابلہ دیکھنے کے لیے کل 7 لاکھ 50 ہزار افراد کی درخواست آئی تھیں۔ اگرچہ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میدان میں کل 23000 لوگوں کے ہی بیٹھنے کی صلاحیت ہے۔
بھارت نے یہ مقابلہ ڈک ورتھ لوئیس ضابطے کے تحت 89 رنز سے جیتا تھا۔کرکٹ کے ان دو روایتی حریف ممالک کے درمیان دو طرفہ کرکٹ تعلقات گزشتہ کئی سالوں سے منقطع ہیں اور ان کے درمیان آئی سی سی ٹورنامنٹوں میں ہی مقابلہ ہو پاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس میچ کو دیکھنے کا جنون حدیں پار کرجاتا ہے۔
بھارت اور پاکستان کے درمیان 2015 کے عالمی کپ میں آسٹریلیا کے ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے مقابلے کو دنیا بھر میں 50 کروڑ لوگوں نے دیکھا تھا۔اس مقابلے میں 2015 کے ریکارڈ کو میلوں پیچھے چھوڑ دیا۔یہ میچ 29 لاکھ ٹويٹس کے ساتھ سب سے زیادہ ٹویٹ ہونے والا ون ڈے بن گیا۔
جہاں تک بھارتی کرکٹروں اور پاکستانی کرکٹروں کے بارے میں ٹويٹس کی بات ہے تو اس میں بھارتی فریق نے بازی مار لی۔ فیصد کے نقطہ نظر سے 73 فیصد بھارتیوں نے ٹويٹس کئے جبکہ 27 فیصد پاکستانیوں نے ٹويٹس کئے۔