اور کہا کہ وہ اگلے ہفتے پارلیمنٹ میں صدر کی تقریر پر بحث کے دوران اس معاملہ کو اٹھائیں گے۔
راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر نے یو این آئی سے بات چیت میں الزام لگایا کہ بی جے پی جبسے اقتدار میں آئی ہے تب سے وہ مسلسل میڈیا کو قابو میں کرنے کی کوشش کررہی ہے جو جمہوریت کے لئے اچھا نہیں ہے۔ آج پریس کی آزادی کامعاملہ ایک بڑا معاملہ بن گیا ہے۔
آزاد نے کہاکہ کانگریس پریس کی آزاد ی کی لڑائی لڑے گی۔ جہاں بھی پریس پر حملہ ہوگا اور اس آواز دبانے کی کوشش کی جائے گی کانگریس وہاں جمہوریت کے چوتھے ستون کی حفاظت کے لئے کھڑی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ صدر کی تقریرپر بحث کے دوران وہ پریس کی آزادی پر ہونے والے حملوں کے سلسلے میں اپنی بات راجیہ سبھا میں رکھیں گے۔ جمہوریت میں پریس کی آزادی پر حملہ برداشت نہیں کیا جاسکتا۔