الٹاڈانگہ سے ایئرپورٹ کے درمیان چلنے والی آ ٹورکشہ روٹ کے ڈرائیوروں نے غیرقانونی اور غیرلائسنس یافتہ آٹوچلانے والوں کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے 24 گھنٹے کے لیے آ ٹو کی ہٹرتال کردی۔
آ ٹورکشہ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ غیرقانونی اور غیر لائسنس یافتہ آٹورکشہ والوں کی وجہ سے ہمیں بہت نقصان ہورہا ہے۔ غیرلائسنس یافتہ آ ٹورکشہ ڈرائیوروں کو الٹاڈانگہ ۔ایئرپورٹ روٹ سے ہٹانے کامطالبہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ پولیس انتظامیہ سے غیرپرمٹ آٹوررکشہ کے خلاف کارروا ئی کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔غیرلائسنس یافتہ آٹورکشہ ڈرائیوروں کی وجہ سے انہیں مالی طور پر نقصان کاسامناکرنا پڑرہاہے۔
دوسری طرف مسافروں نے آٹو رکشہ ڈرائیوروں کی ہٹرتال پرناراضگی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہڑتال کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ غیرلائسنس اور پرمٹ رکھنے والے دونوں مسافروں سے براسلوک کرتے ہیں۔