کورونا وائرس کے درمیان ملک میں فٹبال کا جادو شائقین پر چڑھنے لگا ہے .
گزشتہ دس مہینوں کے بعد آئی لیگ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچوں کے ذریعہ بھارت میں کھیل کی سرگرمیوں کا آغاز ہوا تھا
انڈین سپر لیگ 21-2020 کے ساتھ ہی بھارت میں اہم ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گا.
آئی ایس ایل کے سب سے پسندیدہ فٹبال ٹیم اے ٹی کے موہن بگان اس مرتبہ بھی ٹورنامنٹ میں فیورٹ ٹیم کی حیثیت سے میدان میں اترے گی.
تین مرتبہ کی چمپئین ٹیم اے ٹی کے موہن بگان کے ہسپانوی کوچ جوس لوپز ہباس اپنی ٹیم سے پوری طرح مطمئمن ہیں.
جوس لوپز ہباس کا کہنا ہے کہ' ہماری ٹیم تمام شعبوں میں مضبوط اور متوازن ہے. ٹیم سے بڑی امید ہے. '
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں ٹیم کے دفاعی شعبے کو لے کر کئی سوال اٹھے تھے. اس لئے اس مرتبہ دفاعی کو مضبوط بنانے کی کوشش کی گئی ہے.
ہسپانوی کوچ نے کہا کہ ٹیم کے دفاعی شعبہ میں ملکی اور غیرملکی کھلاڑی شامل ہیں اس سال فٹبال کے شائقین کو مایوسی نہیں ہو گی .
واضح رہے کہ 20 نومبر سے آئی ایس ایل کا آغاز ہو گا. اے ٹی کے موہن بگان کا پہلا مقابلہ ایف سی ایف گوا سے یوگا.
اے ٹی کے اپنے دوسرے میچ میں کٹر حریف ایسٹ بنگال کے خلاف میدان میں اترے گی.