ETV Bharat / briefs

بابری مسجد کیس: ثالثی پینل کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع - سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے آج بابری مسجد ۔ رام جنم بھومی اراضی تنازعے پر سماعت کی اور تین رکنی ثالثی کمیٹی کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے رپورٹ داخل کرنے کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کردی۔

بابری مسجد کیس کی سپریم کورٹ میں آج سماعت
author img

By

Published : May 10, 2019, 8:01 AM IST

Updated : May 10, 2019, 11:49 AM IST

سپریم کورٹ نے پینل سے کہا کہ وہ 15 اگست سے قبل اس معاملے کا کوئی قابل قبول حل تلاش کرے۔

سپریم کورٹ کی پانچ ججز کی دستوری بنچ میں چیف جسٹس رنجن گگوئی اور جسٹس ایس اے بوبڈے، ڈی وائی چندرا چوڑ، اشوک بھوشن اور عبدالنذیر شامل ہیں۔ اس دستوری بینچ نے سماعت کے دوران ثالثی پینل کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کردی۔

تین رکنی پینل کو رپورٹ داخل کرنے کےلیے 15 اگست 2019 تک کا وقت دیا گیا ہے۔
قبل ازیں سپریم کورٹ نے 8 مارچ کو تین رکنی ثالثی کمیٹی تشکیل دی تھی اور اس پینل کو بابری مسجد ۔ رام جنم بھومی اراضی تنازعہ کیس میں دوستانہ حل کے امکانات تلاش کرنے کی ذمے داری سونپی تھی اور رپورٹ داخل کرنے کےلیے 2 ماہ کا وقت دیا تھا۔
پینل کی سربراہی سپریم کورٹ کے سابق جج ایف ایم آئی خلیف اللہ کر رہے ہیں جبکہ پیانل کے ارکان میں آرٹ آف لیونگ کے بانی روی شنکر، ممتاز مصالحت کار اور ایڈوکیٹ سری رام پنچو اور دوسرے شامل ہیں۔

Intro:Body:

article id

Conclusion:
Last Updated : May 10, 2019, 11:49 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.