فلم ہدایت کار انوبھو سنہا کی فلم آرٹیکل 15 کو سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) نے پانچ تجویز کردہ ترامیم کے بعد یو اے سرٹیفکیٹ دے دیا ہے۔
آرٹیکل 15 میں معاشرے میں پھیلے ہوئے ذات پات کے امتیازات کو دکھایا گیا ہے۔ فلم سازوں نے انیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا (اے ڈبلیو بی آئی) سے ایک تعمیل سرٹیفکیٹ پیش کیا اور فلم کی شروعات میں ڈس کلیمر کے ساتھ ہندی میں ایک وائس اوور شامل کیا۔ جس کے بعد سینسر بورڈ نے آیوشمان کھرانا کی اداکاری والی اس فلم کو درست پایا۔
سینسر بورڈ کی طرف سے تجویز کردہ ترامیم میں آگ میں پرچم کے گرنے کے ایک منظر کو خارج کر دیا گیا، کچھ گالیوں کو ہٹایا گیا اور اس کے ساتھ ہی مار پیٹ کے مناظر کو 30 فیصد کم کیا گیا۔
اس فلم میں ایشا تلوار، ایم ناسیر، منوج پہوا، سیانی گپتا، کمود مشرا اور محمد ذیشان ایوب بھی شامل ہیں۔
بنارس میڈیا ورکس اور ذی سٹوڈیوز نے ملکر اسے بنایا ہے۔ یہ فلم 28 جون کو ریلیز کی جائیگی۔