ETV Bharat / briefs

ارجن بجلانی اور نیا شرما کی ’ تم بے وفا ہو‘ 20 مئی کو ریلیز ہوگی - بالی ووڈ نیوز

ٹی وی کے ہٹ سیریل ناگن، عشق میں مر جاواں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ارجن بجلانی اور نیا شرما میوزک ویڈیو البم ’ تم بے وفا ہو‘ لے کر آئے ہیں۔

ارجن بجلانی اور نیا شرما کی ’ تم بے وفا ہو‘  20 مئی کو ریلیز ہوگی

author img

By

Published : May 18, 2021, 1:07 PM IST

ٹیلیویژن کے معروف اداکار ارجن بجلانی اور اداکارہ نیا شرما کا میوزک ویڈیو البم ’تم بے وفا ہو ‘ 20 مئی کو ریلیز ہوگا۔

ٹی وی کے ہٹ سیریل ناگن، عشق میں مر جاواں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ارجن بجلانی اور نیا شرما میوزک ویڈیو البم ’تم بے وفا ہو‘ لے کر آئے ہیں۔

حال ہی میں اس کا پہلا لُک ریلیز کیا گیا تھا جسے سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا گیا تھا۔ یہ نغمہ پائل دیو اور اسٹابین بین نے گایا ہے۔

راج جیسوال کے تخلیق کردہ البم کے موسیقار پائل دیو ہیں، جب کہ نغمہ نگار کنال ورما ویڈیو ڈائریکٹر نوجیت بوٹر ہیں۔ یہ ویڈیو البم 20 مئی کو ڈی آر جے ریکارڈز کے آفیشیل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا جائے گا۔ پروڈیوسر راج جیسوال نے بتایا کہ یہ نغمہ لوگوں کو بہت پسند آئے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.