ETV Bharat / briefs

'ووٹ دیتے ہیں مودی کو، ڈھونڈتے ہیں تیجسوی کو' - مظفرپور

راشٹریہ جنتا دل کے سینیئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر رگھوونش پرساد سنگھ نے بہار کے اپوزیشن رہنما تیجسوی یادو کے مظفر پور نہ جانے پر کیے جارہے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'لوگ ووٹ دیتے ہیں مودی کو اور ڈھونڈتے ہیں تیجسوی یادو کو۔

راشٹریہ جنتا دل کے سینیئر رہنما
author img

By

Published : Jun 30, 2019, 9:53 AM IST

Updated : Jun 30, 2019, 2:27 PM IST

تیجسوی پرساد یادو کی غیر موجودگی پر اٹھنے والے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے میڈیا سے کہا کہ' عوام نے جسے ووٹ دیا اسے ڈھونڈے، تیجسوی کو کیوں ڈھونڈا جارہا ہے، پوچھا جارہا ہے کہ تیجسوی مظفرپور کیوں نہیں گئے؟

انھوں نے مزید کہا کہ' میں پوچھتا ہوں کہ آپ وزیراعظم کو کیوں نہیں پوچھتے، جنھیں آپ نے اپنا قیمیتی ووٹ دیا، مظفرپور میں اتنے بچوں کی موت ہونے پر وزیراعظم اب تک نہیں آئے۔

آر جے ڈی رہنما نے اپنے انداز میں کہا کہ' اس معاملے میں اپوزیشن رہنما کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے، اپوزیشن رہنما کی ذمہ داری ہے اس معاملے پر اپنی آواز بلند کرنے کی تو ہم لوگ اپنی آواز اٹھا رہے ہیں، بچوں کی موت کے لیےکون ذمہ دار ہے یہ خود سوچیے'۔

رگھوونش پرساد سنگھ کے اس بیان کے بعد انھیں کے پارٹی کے ایک رکن اسمبلی نے ٹویٹ کے ذریعے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ' رگھوونش بابو بڑے رہنما ہیں لیکن انھیں اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہیے۔

انھوں نے مزید کہا کہ' بہار کی عوام کو حق ہے کہ وہ جیتنے اور ہارنے والے دونوں ڈھونڈے اور یہ بھی پوچھا کہ 'تیجسوی یادو کہاں ہے'؟

Intro:Body:

noman

Conclusion:
Last Updated : Jun 30, 2019, 2:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.