تیلگو ریاستوں میں اساتذہ کے تقررات میں تاخیر کو لیکر سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی گی۔ اس سلسلے میں پیر کے روز عدالت کے سامنے دلائل پیش کیےگئے۔
بعد ازاں عدالت نے اس معاملے پر جولائی کے دوسرے ہفتہ میں سماعت کا اعلان کیا۔
جے کے راجو اور وینکٹیش نامی افراد نے سپریم کورٹ میں یہ عرضی دائر کی۔
انھوں نے کہا کہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں اساتذہ کے تقررات میں تاخیر اور سپریم کورٹ کے احکام پر مذکورہ ریاستوں کی حکومتیں عمل نہیں کررہی ہیں۔
جسٹس ارون مشرا کی قیادت والی بنچ نے اس معاملے پر تفصیلی نظر ڈالی۔
اس موقع پر حکومت آندھرا پردیش نےکہا کہ اساتذہ کے تقررات کا عمل مکمل ہوچکا ہے انتخابی ضابطہ اخلاق کے نافذ ہونے کی وجہ اسے جاری نہیں کیا گیا۔