انہوں نے اپنے بلاگ میں لکھا،’’آخر میں مجھے لگتا ہے کہ ہم نے یا یوں کہیں کہ میں نے اپنے کام کو پورا کرلیا ہے۔اس بالکل بے سرے گلوکار کے چار گانے اور امید ہے کہ انہیں لوگوں کے سننے کےلئے پیش کیا جائےگا،بشرطیکہ اس دوران کوئی منہ دباکر نہیں ہنسے گا یا کسی کے چہرے پر ہنسی جیسے کوئی تاثرات نہیں ہوں گے۔‘‘
امیتابھ نے کہا کہ ان کے پاس کچھ اور بھی کام ہیں جنہیں انہیں پورا کرنا ہے۔وہ ان دنوں ایان مکھرجی کی ہدایت میں بننے والی فلم ’برہماستر‘ میں کام کررہے ہیں۔اس فلم میں ان کے علاوہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھی ہیں۔