ETV Bharat / briefs

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نو مئی تک بند رہے گی - اے ایم یو انتظامیہ

اترپریش حکومت کی جانب سے گذشتہ روز 10 مئی صبح سات بجے تک لاک ڈاؤن میں کی گئی توسیع کے بعد اے ایم یو رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب اے ایم یو بھی 9 مئی تک ضروری خدمات کے استثنا کے ساتھ بند رہے گا۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نو مئی تک بند رہے گی

author img

By

Published : May 6, 2021, 1:51 PM IST

ملک بھر میں کووڈ-19 کے دوسرے مرحلے میں تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر اترپردیس حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں کی گئی۔ اس کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے بھی 9 مئی 2021 تک اپنے دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تیزی سے بڑھتے کورونا معاملوں پر قابو پانے کے لیے ریاست اترپریش حکومت کی جانب سے گذشتہ روز 10 مئی صبح سات بجے تک لاک ڈاؤن میں کی گئی توسیع کے بعد اے ایم یو رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب اے ایم یو بھی 9 مئی تک ضروری خدمات کے استثنا کے ساتھ بند رہے گا۔

طبی خدمات، صفائی، بجلی، پانی، رہائشی ہال خدمات، مرکزی آٹوموبائل ورکشاپ، محکمہ ٹیلی فون پراکٹر دفتر اور کمپیوٹر سنٹر جیسی ضروری خدمات سے وابستہ تمام ملازمین متعلقہ محکموں اور دفتر کے سربراہ کی ہدایت کے مطابق کام کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اے ایم یو انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق اے ایم یو کی تمام سلیکشن کمیٹیوں اور میٹنگوں کو مئی تک یا مزید احکامات تک منسوخ کر دیا گیا ہے۔

نوٹس میں تمام افسران سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ اپنے فرائض کے انجام دہی کے دوران کووڈ سے متعلق پروٹوکول کی سختی سے پیروی کریں جس میں ماسک پہننا، جسمانی فاصلہ رکھنا، سینیٹائزر کا استعمال اور صابن اور پانی سے بار بار ہاتھ دھونا شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.