ETV Bharat / briefs

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے طلبہ کو ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت دی

کورونا وبا کے باعث طلبہ کی صحت و سلامتی کے پیش نظر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے طلبہ سے ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے طلبہ کو ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت دی
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے طلبہ کو ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت دی
author img

By

Published : May 29, 2021, 7:31 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی صدارت میں گزشتہ جمعرات کو اقامتی ہالوں کے پرووسٹوں اور یونیورسٹی کے دیگر حکام کا ایک ورچول اجلاس منعقد ہوا جس میں طلبہ ہاسٹلس کو خالی کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔

یونیورسٹی رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس) کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق، ہالوں کے پرووسٹوں کی جانب سے طلبہ کے سرپرستوں کے نام الگ سے ای میل اور خط بھی بھیجے جائیں گے تاکہ جو طلبہ ابھی بھی ہاسٹل میں مقیم ہیں وہ ہاسٹل سے اپنے گھر چلے جائیں۔

کورونا وبا کے پیش ہاسٹلس کو خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی میں فی الحال آن لائن طریقے سے تدریس کا عمل جاری ہے جبکہ امتحانات بھی آن لائن طریقے سے منعقد کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ طلبہ کے مفاد میں ہاسٹلس کو خالی کرایا جارہا ہے تاکہ وہ سلامتی کے ساتھ اپنے گھروں میں رہیں۔

میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس دوران سبھی پرووسٹ اپنے اپنے ہال کے ریڈنگ روم، کامن روم اور لان کی صفائی کے اقدامات کریں گے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی پراکٹر سے یہ امید کی گئی ہے کہ ان کی ٹیم اور سیکیورٹی عملے کے اراکین کیمپس میں یونیورسٹی لائبریری، کلچرل ایجوکیشن سنٹر سمیت دیگر مقامات کی سلامتی پر خاص توجہ دیں گے۔ آن لائن میٹنگ کے دوران وائس چانسلر نے یونیورسٹی ملازمین سے کووڈ ٹیکہ کاری کے سلسلہ میں بھی اپیل کی اور سبھی شعبہ جات کے سربراہ سے درخواست کی ہے کہ وہ ٹیکہ کاری کے لئے اسٹاف کو ترغیب دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.