ETV Bharat / briefs

عالیہ بھٹ گھریلو نسخوں سے جلد کی دیکھ بھال کرتی ہیں

author img

By

Published : Jun 19, 2021, 1:36 PM IST

عالیہ اپنے ’نو میک اپ لک‘ کے لئے کافی پسند کی جاتی ہیں۔ عالیہ کے نیچرل لک کی وجہ سے لوگ اکثر ان سے ان کی خوبصورتی کا راز جاننا چاہتے ہیں۔

عالیہ بھٹ گھریلو نسخوں سے جلد کی دیکھ بھال کرتی ہیں
عالیہ بھٹ گھریلو نسخوں سے جلد کی دیکھ بھال کرتی ہیں

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ وہ گھریلو نسخوں سے اپنی جلد کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔ عالیہ بھٹ اپنی اداکاری سے سب کا دل جیت لیتی ہیں۔ شائقین عالیہ کی اداکاری کے ساتھ ساتھ ان کی خوبصورتی کے بھی دیوانے ہیں۔

عالیہ اپنے ’نو میک اپ لک‘ کے لئے کافی پسند کی جاتی ہیں۔ عالیہ کے نیچرل لک کی وجہ سے لوگ اکثر ان سے ان کی خوبصورتی کا راز جاننا چاہتے ہیں۔

عالیہ کا کہنا ہے کہ وہ جلد کی دیکھ بھال کے گھریلو نسخوں پر زیادہ یقین کرتی ہیں۔ عالیہ بھٹ اپنی جلد کی دیکھ بھال کے لئے ملتانی مٹی کا استعمال کرتی ہیں۔

عالیہ بھٹ نے بتایا ہے کہ وہ جلد کی دیکھ بھال کے لئے شہد کے ماسک کا زیادہ استعمال کرتی ہیں۔ اسے صرف 15 منٹ اپنے چہرے پر لگانے کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیتی ہیں۔

عالیہ کا کہنا ہے کہ جس طرح جسم کو روزانہ کھانے کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح جلد کے لئے بھی باقاعدہ کھانا ضروری ہوتا ہے۔ ایسے میں جلد کو صحت مند بنانے کے لئے موئسچرائزر بہترین کھانا ہے، جو جلد کو اندر سے باہر تک نرم رکھتا ہے۔

عالیہ کا کہنا ہے کہ کیمیکل سے بھرپور میک اپ، کاسمیٹکس کا زیادہ استعمال جلد کو نقصان پہنچا سکتا ہے، ایسی صورتحال میں عالیہ بغیر میک اپ کے رہنا زیادہ پسند کرتی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.