انگلینڈ اینڈ ویلز میں ایک ماہ بعد عالمی کپ منعقد ہونا ہے اور اس سے ٹھیک پہلے میزبان ملک کی ٹیم کے بلے باز ہیلز کو میدان پر ممنوعہ منشیات کے ایک معاملے میں قصوروار پایا گیا ہے، اس کے لیے انہیں معطل بھی کیا گیا ہے۔ ہیلز کو اسی وجہ سے انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے عالمی کپ ٹیم سے بھی باہر کر دیا ہے۔
ای سی بی کے انگلینڈ قومی کرکٹ سلیکٹر کے ڈائریکٹر جنرل نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ ای سی بی نے بیان میں بتایا کہ یہ فیصلہ انگلینڈ ٹیم کے مفادات کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
بورڈ نے کہاکہ ہم ٹیم میں اچھا ماحول بنانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے اس بات کو یقینی کر رہے ہیں کہ کسی طرح کی پریشانی نہ ہو اور ٹیم مضبوطی اور کامیابی سے آگے بڑھے۔
ہیلز کو 21 دنوں کے لئے کرکٹ سے معتوب کیا گیا ہے اور وہ جمعہ کو آئر لینڈ کے ساتھ واحد ون ڈے کیلئے ٹیم کے ساتھ دورہ نہیں کریں گے۔ انہیں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی ٹوئنٹی 20 اور ون ڈے ٹیم سے بھی باہر کر دیا گیا ہے۔ اگرچہ سب سے بڑا جھٹکا کرکٹر کے لیے عالمی کپ ٹیم سے باہر ہونا ہے۔
ای سی بی جنرل منیجر ایشلے جائلز نے کہاکہ ہم نے اس فیصلے کے بارے میں بہت طویل غور کیا ہے۔ ہم نے ٹیم کے مفاد میں یہ فیصلہ لیا ہے۔ اگرچہ ہم صاف کرنا چاہتے ہیں کہ ایلیکس کے لئے یہ بطور انگلش کھلاڑی کیریئر کا اختتام نہیں ہے۔
ای سی بی اور پی سی اے ایلیکس کے ساتھ مل کر ان کے کاؤنٹی کلب ناٹنگھم شائر میں انہیں ہر ممکن مدد کرے گا۔