اکشے کمار نے مشرقی دہلی کے رکن پارلیمان گوتم گمبھیر کی تنظیم کو ایک کروڑ روپے کی رقم مدد کے لئے دی ہے۔ گوتم گمبھیر نے اکشے کمار کا شکریہ ادا کیا ہے۔
گوتم گمبھیر نے ٹویٹ کیا کہ اس وقت میں ہر مدد امید کی ایک کرن ہے۔ گوتم گمبھیر فاؤنڈیشن کے لیے ایک کروڑ روپے کی رقم مدد کرنے کے لیے دینے پر شکریہ اکشے کمار۔ اس سے ضرورت مندوں کے لیے کھانا، آکسیجن اور دواؤں کا انتظام کیا جائے گا۔
اکشے کمار نے بھی گوتم کے ٹویٹ کا رپلائی کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ یہ سچ میں بہت مشکل وقت ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ میں مدد کر سکتا ہوں۔ امید ہے کہ ہم جلد ہی اس وقت سے باہر آئیں گے۔ محفوظ رہئے۔