انہوں نے کہا ہے کہ ’اگر مرکز میں اتحاد کی حکومت بنی تو چوکیدار کے ساتھ لکھنؤ کے چوکیدار کی چوکی بھی جائے گی'۔
انہوں نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ چائے والا بن کر اقتدار میں آئے۔اور ملک کی عوام کو دھوکہ دے دیا۔
بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اتحاد دو پارٹیوں کا ہے جب کہ بی جے پی کا اتحاد 38 پارٹیوں کے درمیان ہے۔انہوں نے کانگریس پر بھی شدید نکتہ چینی کی۔