ETV Bharat / briefs

ایمس میں بھی ایک گھنٹے کا علامتی احتجاج - جونئیر ڈاکٹر

ایمس کے ڈاکٹروں نے کولکاتا کے این آرایس کالج اینڈ اسپتال کے جونئیر ڈاکٹرپر حملے کے خلاف ایمس کے ڈاکٹروں نے ایک گھنٹے کا علامتی احتجاج کیا۔

ایمس میں بھی ایک گھنٹے کا علامتی احتجاج
author img

By

Published : Jun 14, 2019, 12:29 PM IST

کولکاتاکے این آر ایس اسپتال میں مریض کی موت کے بعد جونیئر ڈاکٹروں کے ساتھ مارپیٹ کے خلاف شہر کے سرکاری اسپتالوں میں گزشتہ تین دنوں ہڑتال پر بیٹھے ڈاکٹروں کی حمایت میں آل انڈیا میڈیکل سائنس نئی دہلی (ایمس)کے ڈاکٹروں نے بھی حمایت کی ہے۔

این آر ایس میں ڈاکٹروں کے ساتھ مارپیٹ کے خلاف ایمس ریذیٹنٹ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن نے کل جمعہ کو ایک گھنٹے کیلئے علامتی احتجاج اعلان کیا۔

ملک کے سب سے بڑی سپر اسپیشلیٹی اسپتال نے اپنے تمام برانچ میں علامتی احتجاج کیاگیا۔ایمس میں جونیئر ڈاکٹروں نے ہم پیشہ ڈاکٹروں کی پٹائی کے احتجاج میں کالی پٹی اور سرپر بینڈج لگاکر کام کررہے ہیں۔

ایمس کے ڈاکٹروں کے اس فیصلہ سے خدشہ ہے کہ اس طرح کا احتجاج ملک گیر سطح پر ہونے لگے۔

این آر ایس اسپتال کے واقعے بعد بنگال کے تمام سرکاری اسپتالوں میں اس وقت ہڑتال ہے اس کی وجہ سے ریاست میں پرائیوٹ اسپتالوں میں کام کے بوجھ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اس کی وجہ سے ریاست میں ہیلتھ نظام ٹھپ ہوکررہ گیاہے۔ڈاکٹروں کے مطابق اکثر و بیشتر ڈاکٹروں کے ساتھ مارپیٹ کا معاملہ سامنے آتا ہے۔مگراب ایمس کے ڈاکٹروں کی حمایت حاصل ہونے کے بعد ممتا بنرجی پر دباؤ میں اضافہ ہوجائے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.