یکم مئی ریاست جموں و کشمیر سمیت پوری دنیا میں عالمی یوم مزدور کے موقعے پر سرینگر میں مزدوروں سے وابستہ تنظیموں نے اپنے مطالبات کے پیش نظر انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔
اس موقع پر مزدور یونین کے صدر بشیر احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ کیا گیا لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ مزدور کو وہی مزدوری دی جاتی جو آج سے پہلے دی جاتی تھی، اور انتظامیہ کی طرف سے اب تک مزدوروں کی فلاح و بہبودی کے لیے ایک بھی سکیم نہیں ہے جو مزدوروں کے لیے سراسر ناانصافی ہے۔
انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے کی کہ یوم مزدور کے موقع پر مزدوروں کے لیے کوئی اسکیم بنائی جائے، جو ان کے لیے مناسب ہو۔
واضح رہے کہ یوم مزدور کسی مذہب، قوم، ذات، ملک، خطے یا پھر کسی گروہ کا دن نہیں بلکہ یہ ایک طبقے کاد ن ہے، وہ طبقہ جو دنیا کے ہر خطے میں اپنی محنت سے زندگی کو روشن کرتا ہے، اور کرتا رہے گا، ایک ایسا طبقہ جس کی محنت سے کارخانۂ حیات کے کل پرزے چل رہےہیں۔