بلند شہر کے تھانہ پہاسو کے علاقے میں تین نوعمروں نے ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کا ارتکاب کیا۔ کھیت میں سبزیاں توڑنے گئی ایک نابالغہ کے ساتھ اسکے خاندان کے ہی تین نابالغ لڑکوں نے اجتماعی عصمت دری کی۔ یہ واقعہ رواں ماہ کی تین تاریخ کا بتایا جارہا ہے۔
اس واقعے میں بدمعاشوں نے عصمت دری کی ویڈیو بھی بنائی اور ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔ کسی چوتھے نوجوان نے نوعمر لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ پولیس نے اسے بھی حراست میں لیا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یہ معاملہ سامنے آیا، جس کے بعد پہاسو پولیس نے تینوں ملزمین سمیت چوتھے ملزم کو بھی گرفتار کیا جس نے ویڈیو وائرل کیا تھا۔
اس سلسلے میں ایس ایس پی سنتوش کمار سنگھ نے بتایا کہ نوعمر کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ کرنے والے ملزم بھی نابالغ ہیں۔اس کیس کی اطلاع ملنے کے چند گھنٹوں بعد ہی پولیس نے چاروں ملزمین کو گرفتار کرلیا، چاروں لڑکے اور متاثرہ نابالغ ہیں۔ بچی کا طبی معائنہ کرایا جارہا ہے'۔