پاکستان کے محکمہ خارجہ نے کہا کہ حکومت، اقوام متحدہ کی قراداد 2368 (2017) کو پوری طرح لاگو کرنے کےلیے کوشاں ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے مسعود اظہر کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے فوری بعد حکومت نے حکام کو ہدایات دی ہیں کہ وہ فوری طور پر جیش محمد کے سربراہ کے اکاؤنٹس منجمد کردیں۔
مسعود اظہر پر کسی بھی قسم کے اسلحہ کے خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔
مسعود اظہر کو بین الاقومی دہشت گرد قرار دینا ہندوستان کی سفارتی جیت ہے جبکہ چین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نئے شواہد کے پیش نظر اس نے اپنے اعتراض کو واپس لی لیا ہے۔