ETV Bharat / briefs

بی جے پی پر انتخابی نشان سے چھیڑ چھاڑ کا الزام

کانگریس سمیت پانچ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے بی جے پی پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں انتخابی نشان کمل کے نیچے پارٹی کا نام لکھا ہونے کو ایک سازش قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے شکایت کی۔

author img

By

Published : Apr 28, 2019, 1:39 PM IST

انتخابی نشان سے چھیڑچھاڑ کا بی جے پی پر الزام

کانگریس، ترنمول کانگریس، تلگودیشم پارٹی، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور راشٹریہ جنتا دل کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا۔

کمیشن سے ملاقات کے بعد کانگریس کے ابھیشیک منو سنگھوی، ترنمول کانگریس کے دنیش ترویدی اور نیشنلسٹ کانگریس کے ڈی پی ترپاٹھی نے صحافیوں کو بتایا کہ کمل کے نشان کے نیچے بی جے پی لکھا ہوا ہے۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ پہلے بی جے پی کے نشان کمل کے پھول کے نیچے پانی ہونے کی تصویر والا نشان ہوتا تھا لیکن اس بار پانی کی جگہ بی جے پی لکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای وی ایم میں یا انتخابی بیلٹ پیپر میں کسی بھی انتخابی نشان کے پاس کسی بھی سیاسی پارٹی کا نام نہیں لکھا جا سکتا ہے۔ یہ الیکشن کمیشن کی طرف سے مقرر کردہ اصول ہے لیکن بی جے پی نے اس اصول کی خلاف ورزی کی ہے۔

پانچ سیاسی جماعتوں پر مشتمل وفد نے فوری جانچ کرتے ہوئے خاطیوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا۔

Intro:Body:

abdrul rahee

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.