قطرایئرویز نے ٹوئٹ کرکے اطلاع دی کہ ’خلیجی ممالک کے درمیان بحران اور قطر پر پابندیوں کے بعد پہلی بار قطرایرویز کا طیارہ سعودی عرب ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔
واضح رہے کہ سعودی نے متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کے علاوہ دیگر عرب ممالک کے ساتھ ملکر جون 2017 میں قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرلئے تھے اور قطری شہریوں کی سعودی عرب میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔
سعودی عرب نے قطر پر الزام لگایا تھا کہ وہ دہشت گردوں کی معاونت کر رہا ہے اور خطے میں ایران کی تائید کر رہا ہے۔ تاہم قطر نے ان تمام الزامات کو مسترد کردیا تھا۔
قطر کو سعودی عرب کی جانب سے خطے میں جاری کشیدگی کے بعد منعقدہ ہنگامی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا تھا جس میں ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔