دہلی کے تغلق آباد سے تعلق رکھنے والے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سہی رام پہلوان کی اہلیہ کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی تھیں جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔ اس کی اطلاع رکن اسمبلی سہی رام پہلوان نے ٹویٹ کر کے دی۔
وہیں اس سانحہ پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹویٹ کر کے تعزیت کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 19،953 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں کورونا کی مجموعی تعداد بڑھ کر 12،32،942 ہوگئی ہے۔ اموات کے معاملات کے بارے میں بات کریں تو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 338 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ تعداد 448 سے زیادہ تھی۔