ETV Bharat / briefs

نوئیڈا: عاپ رہنماؤں نے بریانی فروخت کرنے والے سچن سے ملاقات کی - AAP leaders meet relatives of affected biryani seller

عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں نے روزہ جلال پور میں بریانی ادھار نہ دینے پر سچن پر حملہ کرنے کی سخت مذمت کی۔ آج عاپ رہنماؤں نے بریانی فروخت کرنے والے سچن سے ملاقات کرکے ان کی عیادت کی۔

عاپ رہنماؤں نے بریانی فروخت کرنے والے سچن سے ملاقات کی

author img

By

Published : Jun 20, 2021, 10:29 PM IST

گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے بسرخ تھانہ کے تحت گاؤں روزہ جلال پور میں ادھار بریانی نہ دینے پر سچن بریانی والے پر حملہ کیا گیا۔ اس دوران غنڈوں نے فائرنگ بھی کی جبکہ انہوں نے جان بچا کر بھاگ رہے سچن کا تعاقب کیا اور گھر میں گھس کر خواتین کے ساتھ بدسلوکی بھی کی۔

آج عام آدمی پارٹی کے ضلعی صدر بھوپندر جادون نے دیگر رہنماں کے ہمراہ سچن کی رہائش گاہ پہنچ کر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور ہر ممکن مدد کرنے کی تیقن دیا۔

یہ بھی پرھیں: نوئیڈا: سماج وادی پارٹی میں شامل رہنماؤں کے لیے استقبالیہ پروگرام

ضلعی صدر بھوپندر جدون نے پولیس پر حکمراں جماعت کے دباؤ میں آکر ملزحین کے خلاف مناسب دفعات کے تحت مقدمہ درج نہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے اس معاملہ میں انصاف کرنے کا مطالبہ کیا۔ متاثرہ نوجوان سچن نے گاؤں کے 3 افراد کے خلاف بسرکھ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا ہے۔ شکایت میں سچن نے بتایا کہ ملزمین نے پہلے بھی کئی بار ادھار کی بریانی لے چکے ہیں اور آج تک اس کے پیسے نہیں دیئے۔ چنانچہ گذشتہ ہفتہ کو سچن نے ادھار بریانی دینے سے انکار کردیا۔

اطلاعات کے مطابق صبح نو بجے گاوں میں ہی رہنے والے ورون شرما، نانو شرما اور نشو اس کے ٹھیلے پر آئے، تینوں نے اس سے ادھار بریانی مانگی لیکن سچن نے پرانے واجبات ادا کرنے کو کہا۔ اس پر تینوں مشتعل ہوگئے اور سچن کو مارنا شروع کردیا۔

ریاستی سکریٹری اشوک کمانڈو ، ضلعی جنرل سکریٹری اور پارٹی کے ترجمان سنجیو نگم ، ضلعی ترجمان پروفیسر اے کے سنگھ ، ضلعی نائب صدر کیلاش شرما ، غازی آباد اسمبلی کے اسپیکر مکیش پرجاپتی ، ترون تنور اور دیگر کئی عہدیدار متاثرہ کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے والوں میں موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.