ریاست جموں و کشمیر ضلع ادھمپور میں اس وقت ایک انوکھا منظر سامنے آیا جب ایک بارات واپس ہورہی تھی اور دولہا اور دولہن گھر نہ جاکر پہلے ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ بوتھ پہنچے اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
دولہا سورو شرما نے اور نئی نویلی دلہنیا منیشا نے عوام سے کہا کہ وہ اپنے حق کا استعمال ضرور کریں، چھوٹی چھوٹی وجوہات کے سبب گھر نہیں بیٹھنا چاہیے۔