ترہسی تھانہ علاقہ کے انچارج سنجے نائک نے یہاں بتایاکہ پانکی اور ترہسی کی سرحدی جمونیا ڈیہہ کے جنگلی علاقے سے پولیس نے خصوصی تلاشی مہم چلا کر دو کین بم برآمدکئے ہیں۔
برآمد بم پانچ۔ پانچ کیلو گرام کے ہیں۔ بموں کو ناکارہ بنانے کوشش کی جارہی ہے ۔
نائک نے بتایاکہ سرچ مہم جاری ہے ۔ علاقے سے اور بم برآمد ہونے کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بم سیریز میں لگے ہوئے ہوسکتے ہیں۔
معلومات کے مطابق سب سے پہلے مقامی لوگوں نے بموں کو دیکھا ۔ گاﺅں والوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور بموں کو برآمدکیا۔
اس بات کا امکان ہے کہ سیکوریٹی فورس کو نقصان پہنچانے کے لئے نکسلیوں نے بموں کو چھپا کر رکھا تھا۔