یہ طوفان اپنے ساتھ تیز رفتار ہوائیں اور شدید بارش لے کرآیا ہے جس نے صوبوں میں کافی تباہی مچائی ہے۔
ژیجیانگ صوبائی سیلاب کنٹرول ہیڈکوارٹر نے اطلاع دی ہے کہ پیر کی صبح تک ژیجنیانگ صوبے میں لیکیما طوفان کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے اور اس کے علاوہ نو دیگر لاپتہ بھی ہیں۔
چین میں لیکیما رواں برس شدید طوفان سے ژیجیانگ کے 66 لاکھ 80 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 12 لاکھ 60 ہزار لوگوں کو علاقےسے نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا تھا۔ طوفان کی وجہ سے 234000 ہیکٹیئر کھیتوں کی فصلوں کو نقصان ہوا ہے اور معیشت کو 2422 ارب یوان (تقریباً 3.4ارب امریکی ڈالر) کا نقصان ہوا ہے۔
لیکیما طوفان ژیجیانگ صوبےکے وینلنگ شہر میں ہفتے کی رات تقریباً ایک بج کر 45 منٹ پر دستک دی تھی۔ اس کے علاوہ شاندونگ صوبے کے کنگداؤ میں طوفان کی زد میں آکر پانچ افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ سات لاپتہ ہوگئے۔