محکمہ پولیس کے مطابق چاروں افراد کی موت گولی لگنے سے ہو ئی ہے۔ ہلاک شدہ افراد کی شناخت 44 سالہ چندر شیکھر، 41 لاونیا، اور ان کے دو بچے جو کہ 15 اور 12 برس کے تھے۔
انہوں نے کہا کہ تحقیتات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ چندر شیکھر آندھرا پردیش کے گنٹور ضلع سے تعلق رکھتے تھے۔ چندر شیکھر امریکہ میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے آئے تھے اور وہ اب اپنے خاندان کے ساتھ یہی آباد تھے۔ان کے والدین ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں مقیم ہیں۔
پولیس نے کہا کہ جس وقت یہ واقع پیش آیا تب دو بچے اور دو بالغ لڑکے موجود تھے۔ بچنے والوں میں سے ایک افراد مدد کے لیے گھر سے باہر بھاگ گیا اور اس نے ایک شخص کو اس حملے کی خبر دی جس کے پولیس کو اطلاع دی گئی۔
پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیتات شروع کر دی ہے۔ لیکن ابتدائی تحقیقات سے واضح ہو رہا کہ گھر میں اس وقت کوئی بھی شخص داخل نہیں ہوا ہے۔