ETV Bharat / briefs

دہلی کی بوانہ نہر میں 3 نوجوان غرقاب

author img

By

Published : Jun 12, 2021, 5:12 PM IST

نئی دہلی کی بوانہ نہر میں نہانے گئے 3 نوجوانوں کی ڈوبنے سے موت ہوگئی جس کے بعد علاقہ میں غم کا ماحول ہے۔

دہلی کی بوانہ نہر میں 3 نوجوان غرقاب
دہلی کی بوانہ نہر میں 3 نوجوان غرقاب

بوانہ نہر میں ڈوبنے والے 3 نوجوانوں کی شناخت 23 برس کے راجو، 32 برس کے سکھ دیو اور 40 برس کے تارا کی کے طور پر کی گئی۔ غرقاب ہوئے 3 نوجوان روہینی سیکٹر 27 کے علاقے میں روڈ پلاننگ ادارہ میں کام کر رہے تھے۔

دہلی میں گذشتہ کچھ دنوں سے شدید گرمی دیکھی جارہی ہے۔ یہ تینوں نوجوان گرمی سے نجات حاصل کرنے کےلیے نہر پر نہانے گئے تھے جہاں تینوں اتفاقی طور پر ڈوب گئے۔ یہ تینوں تیرنا نہیں جانتے تھے۔

تینوں نوجوانوں کے حادثاتی طور پر ڈوب جانے کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے ریسکیو آپریشن کے تحت غوطہ خوروں کی مدد سے تینوں کی لاشوں کو نہر سے باہر نکالا گیا اور قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق راجو اور سکھ دیو غیرشادی شدہ تھے جبکہ تارا کو تین بچے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.