پولیس نے دریا گنج سے تین افراد کو ریمڈیسور کی کالا بازاری کرنے کے معاملے میں گرفتار کیا ہے. ان کے پاس سے ریمڈیسور کا سات ڈوس بر آمد کیا ہے. ملزمین ایک ڈوس کے لیے 70 ہزار روپے وصول رہے تھے.
اطلاعات کے مطابق ریمڈیسور دوا کی کالا بازاری سے متعلق پولیس کی ٹیم کام کررہی ہے.
گزشتہ ایک ہفتے میں کرائم برانچ کے زریعے تین گینگ کو گرفتار کیا ہے.
وہیں دریا گنج سے پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے. جو ریمڈیسور دوا فروخت کررہے تھے، ان کی شناخت گپتا، انوج جین کے طور پر ہوئی ہے جو دریا گنج میں میڈیکل اسٹور چلاتے ہیں. وہیں تیسرا ملزم آکاش ورما چاندنی چوک میں جیولری کا کاروبار کرتا ہے. پولیس ان سے پوچھ گچھ کررہی ہے.
دہلی پولیس کمشنر ایس این شری واستو کی جانب سے یہ صاف کیا گیا ہے کہ دواؤں کی کالا بازاری کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا.
انہوں نے صرف پندرہ اضلاع کے ڈی سی پی بلکہ کرائم برانچ کو بھی دوا کی کالا بازاری کرنے والوں پر کارروائی کرنے کو کہا ہے.
وہیں پولیس کا ماننا ہے کہ اس کارروائی سے جلد ہی دوا کی کالا بازاری پر روک لگے گی.