ETV Bharat / briefs

تلنگانہ کی حکمراں جماعت ٹی آر ایس کا 20 واں یوم تاسیس - TRS Party Formation Day Celebrations

تلنگانہ کی حکمراں جماعت ٹی آر ایس کی یوم تاسیس تقاریب منعقد کی گئی۔ پارٹی کے قیام کے 20 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کا 20 واں یوم تاسیس

author img

By

Published : Apr 27, 2021, 9:49 PM IST

ٹی آر ایس کے یوم تاسیس کے موقع پر حیدرآباد میں واقع پارٹی ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں پارٹی کے رکن راجیہ سبھا و سینئر لیڈر کے کیشو راو نے پارٹی پرچم لہرایا۔ اس پروگرام میں بڑی تعداد میں پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ان لیڈروں نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔

کیشو راو نے کہا کہ تلنگانہ کو سنہرے تلنگانہ میں تبدیل کرنے کے لئے پیشرفت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 سال پہلے چندر شیکھر راو نے پارٹی قائم کی تھی اور تلنگانہ کے خواب کو جدوجہد کے ذریعہ پورا کیا۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری انداز میں گاندھیائی طرز پر جدوجہد کرتے ہوئے تلنگانہ کے لئے ریاست کا درجہ حاصل کیا گیا۔ پارٹی نے کووڈ وبا کے پیش نظر یوم تاسیس کے موقع پر ہونے والی روایتی تقاریب نہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

اسی دوران ورنگل ضلع کے ہنمکنڈہ میں تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والوں کی یاد میں تعمیر کردہ یادگار پر وزرا ای دیاکر راو، ستیہ وتی راتھوڑ نے خراج پیش کیا اور تلنگانہ تحریک میں ان کے رول، خدمات اور قربانیوں کو یاد کیا۔ بعد ازاں ان وزرا نے پارٹی پرچم بھی لہرایا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست، وزیراعلی کے چندرشیکھر راو کی قیادت میں ترقی کی سمت پیشرفت کر رہی ہے۔ کھمم ضلع میں ٹی آر ایس کے ہیڈکوارٹرس پر ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار نے پارٹی پرچم لہرایا۔ انہوں نے اس موقع پر تلنگانہ کے نظریہ ساز پروفیسر جئے شنکر کے مجسمہ پر پھول بھی نچھاور کئے اور ان کی خدمات کو یاد بھی کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.