ETV Bharat / briefs

ایم آئی ایم کے 20 کارپوریٹرز جنرل باڈی میٹنگ سے معطل

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی جنرل باڈی میٹنگ میں زبردست ہنگامہ آرائی رہی ، میئر نے ایم آئی ایم کے بیس کارپوریٹرز کو ایک دن کے لیے نہ صرف معطل کیا ہے بلکہ انھیں پولیس کی مدد سے میٹنگ ہال سے باہر نکال دیا گیا۔

ایم آئی ایم کے 20 کارپوریٹرز جنرل باڈی میٹنگ سے معطل
author img

By

Published : Jun 13, 2019, 10:25 PM IST

ایم آئی ایم کے کارپوریٹرز نومنتخب رکن پارلیمنٹ کا جنرل باڈی میٹنگ میں خیر مقدم کا مطالبہ کررہے تھے۔ایم آئی ایم نے میئر پر فرقہ پرستی کا الزام عائد کیا ہے ۔

اورنگ آباد لوک سبھا حلقے سے ونچیت اگھاڑی اور ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل کی غیر معمولی کامیابی ابھی بھی شیوسینا کے گلے سے نیچے اتر نہیں رہی ہے ، اس کا عملی مظاہرہ کارپوریشن کی جنرل باڈی میٹنگ میں دیکھنے کو ملا۔

ایم آئی ایم کے 20 کارپوریٹرز جنرل باڈی میٹنگ سے معطل

میٹنگ کے آغاز میں ایم آئی ایم کارپوریٹرز نے امتیاز جلیل رکن پارلیمان منتخب ہونے پر جنرل باڈی میٹنگ میں ان کے خیر مقدم کی تحریک پیش کی جسے میئر نے نظر انداز کردیا، ایم آئی ایم کارپوریٹرس نے میئر پر دباؤ بناتے ہوئے خیرمقدم پر زور دیا اور اس کے جواب میں شیوسینا بی جے پی کارپوریٹرس کی نعرے بازی شروع ہوگئی، اس ہنگامے کے دوران میئر نند کمار گھوڑیلے نے ایم آئی ایم کے اٹھارہ سے بیس کارپوریٹرس کی معطلی کا اعلان کرکے میٹنگ کو ملتوی کردیا ۔

میئر گھوڑیلے کا دعوی ہیکہ میٹنگ میں پہلے ہی ارکان پارلیمان کا خیر مقدم کردیا گیا جبکہ ایم آئی ایم گروپ لیڈر ناصر صدیقی نے میئر کے دعوے کو مسترد کریا۔

جنرل باڈی میٹنگ ملتوی ہونے کے باوجود ایم آئی ایم کے کارپوریٹرز دھرنے پر ڈٹے رہے ان کا مطالبہ تھا کہ امتیاز جلیل کے خیر مقدم کی تحریک منظور ہونی چاہیے لیکن میئر کی ایماء پر پولیس نے ایم آئی ایم کے کارپوریٹرز کو ٹانگا ڈولی کرکے میٹنگ ہال سے نکال باہر کیا۔

اس دوران کئی ڈرامائی مناظر دیکھنے کو ملے یہاں تک کہ ایم آئی ایم کی خواتین کارپوریٹرس کو بھی لیڈیز پولیس نے باہر کا راستہ دکھایا، ایم آئی ایم نے میئر کے رویے پر زبردست احتجاج درج کروایا اور فرقہ پرستی سے تعبیر کیا۔

جنرل باڈی میٹنگ میں پانی کے مسئلے اور بارش کے تعلق سے حفاظتی اقدامات جیسے اہم مدعوں پر بات ہونی تھی لیکن سب کچھ ہنگاموں کی نذر ہوگیا، قابل ذکر بات یہ ہیکہ اس سے قبل بھی سدھارتھ گارڈن کے پروگرام میں بھی نومنتخب رکن پارلیمان کو میئر نے مدعو نہیں کیا تھا، ان تمام باتوں کو اسمبلی چناؤ سے قبل کی تیاری کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.