قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1320 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور یہاں متاثرین کی تعداد 27 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے، جبکہ اس دوران 53 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 761 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے سنیچر کی رات جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 1320 معاملے آئے اور متاثرین کی کل تعداد 27654 پر پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی میں کوروناوائرس سے 10664 لوگ صحت مند ہوچکے ہیں جن میں 349 لوگ آج صحت مند ہوئے ہیں، فی الحال 16229 سرگرم معاملے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل تک یہاں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 708 تھی اور آج 53 اموات کے اعداد و شمار آئے ہیں، جبکہ ان میں زیادہ تر اموات پہلے کی ہیں۔