ETV Bharat / briefs

شام میں فضائی حملہ، متعدد ہلاک - شام میں فضائی حملہ، متعدد ہلاک

شام کے شہر حلب میں فوج اور مسلح گروپوں کے درمیان تصادم میں 12 عام شہریوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔

شام میں فضائی حملہ، متعدد ہلاک
author img

By

Published : May 16, 2019, 2:51 PM IST

شام کے شمال مغربی شہروں میں ہونے والے بمباری حملوں میں میں 12 عام شہری ہلاک ہوگئے، جن میں سے چھ شہری حلب میں مارے گئے، دوسرے چھ شہری ادلب یا حماء کے علاقوں میں فضائی حملوں میں مارے گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والی تنظیم 'سیرین آبزر ویٹری' نے ایک بیان میں بتایا کہ شمال مغربی شام اور حلب میں اسدی فوج اور مسلح گروپوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں بارہ عام شہری مارے گئے۔

خیال رہے کہ حلب شہر اس وقت شامی فوج کے کنٹرول میں ہے جبکہ اس کے قریب واقع ادلب کا علاقہ شام میں القاعدہ کی سابقہ شاخ النصرہ فرنٹ کے قبضے میں ہے۔

خیال رہے کہ شام میں مارچ 2011 کے بعد سے جاری خانہ جنگی میں اب تک تین لاکھ 70 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Intro:Body:

iftar 

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.