اطلاعات کے مطابق تولہ مولہ علاقے میں ایک 11 سالہ لڑکا فرحان اشرف ڈار ولد محمد اشرف ڈار ساکنہ تولہ مولہ کی بجلی کا جھٹکا لگنے سے موت واقع ہوگئی۔
یہ خبر پورے علاقے میں پھیل گئی اور لوگ جائے حادثہ پر پہنچے۔ اس دوران مقامی لوگوں نے فرحان اشرف ڈار کو بے ہوشی کی حالت میں پا کر اس کو علاج و معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔ تاہم ڈاکٹروں نے اس کے موت کی تصدیق کر دی۔
جوں ہی اس کی لاش اس کے آبائی گاؤں تولہ مولہ پہنچی تو پورے علاقے میں صف ماتم بچھ گئی اور پُرنم آنکھوں کے ساتھ اس کو سپرد خاک کیا گیا۔