ETV Bharat / briefs

یوم مہاراشٹر کی تاریخ پر ایک نظر

ہر سال یکم مئی کو ریاست مہاراشٹر میں 'یوم مہاراشٹر' بڑے ہی تزک و احتشام سے منایا جاتا ہے۔

یوم مہاراشٹر کی تاریخ پر ایک نظر
author img

By

Published : Apr 30, 2019, 10:47 PM IST

ملک کی آزادی کے وقت گجرات اور مہاراشٹر ممبئی پردیش کا حصہ تھے۔ ممبئی پردیش میں مراٹھی اور گجراتی زبان بولنے والوں کی تعداد زیادہ تھی۔ بعد میں زبان کی بنیاد پر الگ ریاست کی مانگ ہونے لگی۔ گجراتی اپنی الگ ریاست چاہتے تھے اور مراٹھی بھی الگ ریاست کی مانگ کرنے لگے۔

1956 ایکٹ کے تحت متعدد نئی ریاستوں کا قیام عمل میں آیا۔ جیسے کنڑ زبان بولنے والوں کی کرںاٹک ریاست کا قیام عمل میں آیا جب کہ تیلگو بولنے والوں کو آندھراپردیش ریاست ملی۔ اسی طرح تمل لوگوں کو تمل ناڈو اور ملیالم بولنے والوں کو کیرالہ کے نام سے نئی ریاست بنائی گئی۔ لیکن مراٹھا اور گجراتیوں کو الگ ریاست نہیں ملی۔ اسی مانگ کو لے کر کئی تحریکیں چلائی گئیں۔

سنہ 1960 میں مہا گجراتی تحریک چلائی گئی وہیں سنیُکت مہاراشٹر سمیتی کی جانب سے الگ ریاست کی مانگ ہونے لگی۔

یکم مئی 1960 کو نہرو حکومت نے ممبئی پردیش کو دو ریاستوں میں تقسیم کردیا، مہاراشٹر اور گجرات، اس کے بعد دونوں ریاستوں میں بحث شروع ہوئی، مراٹھیوں کا کہنا تھا کہ بامبے انہیں ملنا چاہیے کیوں کہ وہاں زیادہ تر لوگ مراٹھی زبان بولتے ہیں، جب کہ گجراتیوں کا کہنا تھا کہ پردیش کی ترقی میں ان کا تعاون زیادہ ہے۔ آخر کار بامبے کو مہاراشٹر کا دارالحکومت بنادیا گیا جسے اب ممبئی کہا جاتا ہے۔

مہاراشٹر حکومت کی جانب سے اس دن شیواجی پارک میں پریڈ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیراعلی ہوتاتماچوک پر جاکر ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ریاست مہاراشٹر کے قیام کے لیےاپنی جانوں کی قربانی دی تھی۔اس کے علاوہ اسکولوں اور کالجز میں بھی کئی طرح کے رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.